اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2023 کے لئے گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا ۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آر ایل این جی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2023) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد یا 0.1598 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2023) کے مقابلے میں میں 0.1621 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 1.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اوگرا نے جمعہ کو جاری اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 13.4930 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لیے 14.0337 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے کے لئے ریگولیٹر نے ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی ڈسٹری بیوشن قیمت 13.3332 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 13.8716 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو کے طور پر نوٹیفائی کی تھی۔آر ایل این جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413890