26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںای سی او کا رکن ممالک کے لئے تحقیقی منصوبوں بشمول فنون،...

ای سی او کا رکن ممالک کے لئے تحقیقی منصوبوں بشمول فنون، علاقائی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں ای سی او یوتھ ایوارڈ کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) نے رکن ممالک کے لئے تحقیقی منصوبوں بشمول فنون، علاقائی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں ای سی او یوتھ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ایران، پاکستان، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغز جمہوریہ، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان سمیت 10 رکن ممالک کے نوجوان اس ایوارڈ کے لئے اہل ہوں گے ۔ ہر سال کل 10ایوارڈز ہر رکن ریاست سے 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے، ایک ہزار ڈالر نقد انعام دیا جائے گا۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عوام بالخصوص نوجوان جو ای سی او ممالک کی ترقی کا اہم محرک ہیں ، کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ای سی او کی ترقی میں نوجوانوں کی اہمیت نے ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے بھرپور شرکت کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے کیلئے منصوبہ بندی پر بھی زور دیا ہے۔ یوتھ ایوارڈ کا آغاز نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کی مقبولیت کومزید بڑھانے کے مواقع کےمقصد کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ہر رکن ملک سے ایک فاتح ہو گا اور ممالک کے مابین مقابلہ نہیں ہو گا۔ یہ ایوارڈ ای سی او ممالک کی طرف سے نامزد گیوں فاتحین کو سالانہ ای سی او کے دن کے موقع پر دیئے جائیں گے ۔ ای سی او کے صف اول کے نوجوانوں کی نشاندہی کے بعد ان کے نام ای سی او کی ویب سائٹ اور متعلقہ رکن ملک کی وزارت ثقافت کی ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے جس کیلئے زیادہ سے زیادہ تین افراد کو نامزد کیا جائے گا۔ ایوارڈ کمیٹی تہران میں ای سی او رکن ممالک کے کلچرل اتاشیوں پر مبنی ہو گی جو ہر ملک سے ایک فاتح کا انتخاب کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں