Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
35.1 C
Islamabad
اتوار, جون 22, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم علاقائی خبریں پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ...
  • علاقائی خبریں

پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی

کی طرف
Abdul Quddus
-
ہفتہ, 25 نومبر 2023, 1:14 شام
140
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی

    لاہور۔25نومبر (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے گزشتہ تین ماہ کے دوران کئے جانےوالے اقدامات کی رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران سموگ کے تدراک کیلئے129.62ملین جرمانے ،540مقدمات اور 118افرادکو گرفتار کیا گیا ۔

    لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے اگست سے نومبر تک کی کارکردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 735فیکٹریوں کو سر بمہر کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 94ملین روپے کے جرمانے کئے گئے ،221ایف آئی آرز کا اندراج ہوا اور 114افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 187اینٹوں کے بھٹوں کو بھی سیل کیا گیا جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران زک زیک ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر تین ملین روپے کے جرمانے اور 103 بھٹہ مالکان پر مقدمات درج کئے گئے نیزفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 8.6ملین کے جرمانے کئے گئے اور 216افراد پر مقدمات درج کئے گئے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی 5ہزار784گاڑیوں کو ضبط کرکے 26ملین روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کیلئے دائر درخواستوں پر تسلسل سے سماعت کر رہے ہیں جبکہ عدالت عالیہ نے مزید کارروائی 4دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

    • ٹیگز
    • Punjab Govt
    • Regional news
    • Report of last three months
    • Smog remedies
    • Submitted in Lahore High Court
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضموناسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے میراتھن
      اگلا مضمونہنر مند افرادی قوت کی قلت دور کرنے کیلئے مختلف ترغیبات کے ذریعے قالین سازی کی صنعت کو پر کشش بنانا ہوگا ، چیئر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ
      Abdul Quddus
      Abdul Quddus

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      WhatsApp carpooling groups

      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واٹس ایپ کارپولنگ گروپس دیہی و شہری سفر میں انقلابی رجحان

      rain

      آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش کا امکان

      Power outage

      آئیسکو کا ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

      تازہ خبریں

      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واٹس ایپ کارپولنگ گروپس دیہی و شہری سفر میں...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 6:05 شام 0

      دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 6:01 شام 0

      آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی چلنے...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 5:52 شام 0

      آئیسکو کا ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 5:42 شام 0

      پی این ایف نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے لیے 12 رکنی ٹیم...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 5:39 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول