اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجازالرحمان نے کہا ہے کہ قالین سازی کی صنعت برآمدات میں کلیدی کردار اد اکر سکتی ہے ،مختلف ترغیبات کے ذریعے اس صنعت کو ہنر مندوں کیلئے پر کشش بنانا ہوگاتاکہ ہنر مندوں کی قلت کا خاتمہ ہو سکے ۔ ہفتہ کو وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی …
ہنر مند افرادی قوت کی قلت دور کرنے کیلئے مختلف ترغیبات کے ذریعے قالین سازی کی صنعت کو پر کشش بنانا ہوگا ، چیئر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجازالرحمان نے کہا ہے کہ قالین سازی کی صنعت برآمدات میں کلیدی کردار اد اکر سکتی ہے ،مختلف ترغیبات کے ذریعے اس صنعت کو ہنر مندوں کیلئے پر کشش بنانا ہوگاتاکہ ہنر مندوں کی قلت کا خاتمہ ہو سکے ۔
ہفتہ کو وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کی بہت سے وجوہات ہیں ،
کئی ممالک ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے کثیر زر مبادلہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہماری برآمدات دن بدن سکڑتی جارہی ہیں اس لئے اس صنعت کی دوبارہ بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو حکومتی سرپرستی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔








