شیخو پورہ ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل، آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی، بجلی سستی بھی کریں گے، ترسیل کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، پھل ملنے کا وقت آرہا ہے، جس نے محنت کی ہے وہی جاکرفیتہ کاٹے گا‘ مخالفین کو اسے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بھکھی پاور پلانٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد تقریب سے خطاب

مزید خبریں
شیخو پورہ ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل، آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی، بجلی سستی بھی کریں گے، ترسیل کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، پھل ملنے کا وقت آرہا ہے، جس نے محنت کی ہے وہی جاکرفیتہ کاٹے گا‘ مخالفین کو اسے برداشت کرنا چاہئے، موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو تیزی سی ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہے ‘ قومی معیشت کے استحکام‘ روزگار پیدا کرنے اور تخفیف غربت کے لئے ملک بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ترقی کے عمل میں سب اپنا حصہ ڈالیں اور مل کر پاکستان کو مزید آگے بڑھائیں‘ پاکستان ترقی کرے گا تو سب کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو شیخو پورہ کے قریب بھکھی پاور پلانٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گیس سے چلنے والا یہ بجلی گھر 1180 میگا واٹ کی مجموعی پیداوار کا حامل ہے اور یہ 2018ءتک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا ۔ یہ پلانٹ موسم گرما سے قبل ابتدائی طور پر 716 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔ سستے اور جدید ترین ٹربائن سے چلنے والے اس منصوبے پر 84 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوا سال پہلے آئے تو یہاں فصلوں کے درمیان کھڑے تھے اللہ کی مدد سے ہم نے سواسال میں ناممکن کو ممکن بنا دیا۔








