22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںگلف فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کے حوالے سے برآمد کنندگان سے درخواستیں...

گلف فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کے حوالے سے برآمد کنندگان سے درخواستیں طلب

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):دبئی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش’’ گلف فوڈ ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے07دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5روزہ عالمی نمائش دبئی میں19سے23فروری 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں چاول ، سبزیاں ، مشروبات ،پراسیسڈ فوڈ،بیکری آئٹم ، کافی ، چائے ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات ، فروزن فوڈ، سی فوڈ ، سنیک اینڈ فاسٹ فوڈ اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

- Advertisement -

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ،نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں