- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 30 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ علی پور روڈ پر وسندے والی کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے روہیلانوالی کے رہائشی 32 سالہ زیشان ولد ریاض حسین کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی اور شہری کی مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ۔
- Advertisement -
پولیس تھانہ روہیلانوالی نے زخمی شہری کے بیان پر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415252
- Advertisement -