26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںملک کو درپیش صحت کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ...

ملک کو درپیش صحت کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عالمی ادارہ صحت کے سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو درپیش صحت کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ صحت کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے حکومتی اقدامات کی سپورٹ کرنے اور بنیادی نظام صحت مضبوط بنانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت نے گھرکی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور ابتدائی مشاورت بارے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں میں ذہنی تنائو سے نمٹنے کیلئے ذہنی صحت کی ٹول کٹ کی دستیابی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے پاکستان کا نظام صحت بہتر بنانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستانی عوام کی صحت بہتر بنانے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ذہنی صحت پر معاونت کے نظام کے قیام، معیاری ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی بڑھانے کیلئے متعدد سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور خصوصی افراد کے حقوق یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے بریسٹ کینسر، ذہنی صحت اور خصوصی افراد کے حقوق سمیت صحت کے مختلف مسائل پر آگاہی پیدا کرنے میں صدر مملکت اور خاتون اول کے کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے پاکستان کے شعبہ صحت کو مستحکم کرنے کیلئے ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا کے کردار اور عزم کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415318

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں