26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںسعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں ایک سال...

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں ایک سال کی توسیع سے معیشت کو استحکام ملے گا، احسن ظفر بختاوری

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع سے معیشت کو استحکام ملے گا، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔جمعرات کے روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بہت گہرے اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور سعودی اقدام سے زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،کرنسی ریٹ کے استحکام،مستحکم میکرو اکنامک اشاریوں سے کاروباری اعتماد بتدریج بہتر ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلندی، کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ملکی معیشت کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت سرمایہ کاروں اور بزنس مینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں