اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، مہم کے تحت 257 ملین پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے ہر سال 9 فروری کو قومی گرین ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں گرین پاکستان پروگرام …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم بارے میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، مہم کے تحت 257 ملین پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے ہر سال 9 فروری کو قومی گرین ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ابو احمد عاکف اور وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے ترجمان سیّد رضوان محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبہ کے 5 فیصد پر جنگلات ہیں اور ان میں بھی کمی آتی جا رہی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے نتیجہ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس پر صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنگلات کیلئے ایکنک نے 3.7 ارب روپے جبکہ جنگلی حیات کیلئے 1.3 ارب روپے منظور کئے ہیں۔ پروگرام پر تمام صوبوں اور ریجنز میں عمل درآمد ہو رہا ہے جن کے لئے 50 فیصد فنڈز وفاق فراہم کر رہا ہے۔








