صدر ممنون حسین سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ملاقات

111
APP68-09 ISLAMABAD: February 09 – President Mamnoon Hussain being briefed on BISP projects by Ms. Marvi Memon, Chairperson Benazir Income Support Programme at the Aiwan-E-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) صدر ممنون حسین سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے جمعرات کے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) اپڈیٹ کیلئے کئے جانے والے سروے سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر نے این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے جاری پائلٹ سروے کی کامیابی پر بی آئی ایس پی انتظامیہ کی تعریف کی اورکہا کہ سروے میں اکٹھے کئے گئے اعداد و شمار موثر پالیسی سازی کیلئے بہت اہم ہوں گے۔ این ایس ای آر ایک قیمتی اثاثہ ہے جسے نہ صرف حکومت استعمال کر رہی ہے بلکہ دیگر ادارے بھی غریبوں کی فلاح و بہبودکیلئے ترقیاتی پروگراموں کی ڈیزائنگ اور عملدرآمد کیلئے این ایس ای آر کے ڈیٹا کو استعمال کر رہے ہیں۔ صدر کو این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے سروے سے متعلق بتاتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کے پہلی متحرک این ایس ای آر کے اندراج کیلئے تیار ہے کیونکہ سابقہ این ایس ای آر آبادی کی سماجی و اقتصادی حالات میں تبدیلیوں سے متعلق دیکھ بھال کرنے کے قابل نہیں تھا۔ ڈیٹا کے معیار کو بڑھانے کیلئے غربت سکور کارڈ پر نظرثانی کی گئی ہے۔