فیصل آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے زیر اہتمام 21 واں سالانہ انسداد ڈینگی میلہ اقبال سٹیڈیم میں منعقد کیاگیا ،جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ تھے۔ میلے میں چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے حکام، انتظامی افسران،سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات،اساتذہ کرام اور طالبات شریک ہوئیں۔
میلہ میں انسداد ڈینگی ٹیبلو زسمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں میں رنگا رنگ پروگرامز،میوزیکل شو، مارچ پاسٹ، جھومر، بینڈ شو،جمپنگ کیسل،ون مین شو اور میجک شوپیش کئے گئے جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے۔دریں اثنا مہمان خصوصی نے بچوں کی پرفارمنس کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416749