37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوہستان لوئر ، منشیات فروش اور قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری...

کوہستان لوئر ، منشیات فروش اور قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتار

- Advertisement -

کوہستان لوئر۔ 5 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر محمدجمیل اختر کی ہدایت اور ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاءکی زیر نگرانی ایس ایچ او دوبیر نے پولیس نفری کے ہمراہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ دوران آپریشن منشیات فروش، قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او دوبیر نے پولیس نفری و ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، دوران سرچ اینڈ آپریشن پولیس نے متعدد گھروں، دکانوں، گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میں لائی۔ دوران سرچ آپریشن قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری محمد صدیق ولد تاج ملوک سکنہ رانولیاءپولیس نے گرفتار کیا جبکہ منشیات فروش سمیع الحق ولد شمس الحق سکنہ بشام کے قبضہ سے 1030 گرام چرس اور جانثار ولد جمعہ گل سکنہ بشام کے قبضہ سے 960 گرام چرس برآمد کر کے ہر دو ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے بند حوالات تھانہ کئے۔

- Advertisement -

اسی طرح شیر افضل ولد محمد یونس سکنہ دوبیر سے ایک عدد کلاشنکوف معہ 30 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد جرائم کا خاتمہ، معاشرہ میں امن و امان قائم رکھنا، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں