بھارت کو بھول جائیں: آئندہ پرکشش مواقع کے خواہشمند سرمایہ کار اس کے جنوبی ایشیائی ہمسایوں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی طرف دیکھیں“ عالمی معاشی جریدہ ”بیرونز ایشیائ“

بھارت کو بھول جائیں: آئندہ پرکشش مواقع کے خواہشمند سرمایہ کار اس کے جنوبی ایشیائی ہمسایوں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی طرف دیکھیں“ عالمی معاشی جریدہ ”بیرونز ایشیائ“ تینوں ممالک تیز تر نمو، اشد درکار اصلاحات کو اختیار کرنے اور طویل مدتی آبادیاتی ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہیں پاکستان جنوبی ایشیائی اقوام میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا علمبردار ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف افراط …

بھارت کو بھول جائیں: آئندہ پرکشش مواقع کے خواہشمند سرمایہ کار اس کے جنوبی ایشیائی ہمسایوں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی طرف دیکھیں“ عالمی معاشی جریدہ ”بیرونز ایشیائ“
تینوں ممالک تیز تر نمو، اشد درکار اصلاحات کو اختیار کرنے اور طویل مدتی آبادیاتی ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہیں
پاکستان جنوبی ایشیائی اقوام میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا علمبردار ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف افراط زر کو قابو میں لے کر آئے اور بجٹ خسارہ کم کیا، فوج کی طرف سے زیادہ پرزور اقدام کے پیش نظر دہشت گردی پسپائی کا شکار دکھائی دیتی ہے، سٹاک ایکسچینج انڈیکس گذشتہ سال کے آغاز سے تقریباً 50 فیصد بڑھا ہے، گیس کے حصص میں گذشتہ سال 45 فیصد اضافہ ہوا اور اس میں مزید 30 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، ممتاز عالمی معاشی جریدے ”بیرونز ایشیائ“ میں مضمون

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) ممتاز عالمی معاشی جریدے ”بیرونز ایشیائ“ نے پاکستان کو جنوبی ایشیائی اقوام میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کار بھارت کو بھول جائیں اور اس کے خاموشی سے ابھرتے ہوئے ہمسایوں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری سے استفادہ کریں۔ اس بات کا اظہار ممتاز امریکی معاشی جریدے ”بیرونز ایشیائ“ نے ”بھارت کو بھول جائیں: آئندہ پرکشش مواقع کے خواہشمند سرمایہ کار اس کے جنوبی ایشیائی ہمسایوں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی طرف دیکھیں“ کے عنوان سے اپنے ایک مضمون میں کیا۔ مضمون کے مطابق 39 کروڑ لوگوں کی مجموعی آبادی کے ساتھ یہ تینوں ممالک بھارت کے برخلاف جنوبی ایشیاءمیں ابھر رہے ہیں۔ یہ تینوں ممالک تیز تر نمو، اشد درکار اصلاحات کو اختیار کرنے اور طویل مدتی آبادیاتی ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ایسٹ کیپٹل فنڈ منیجر ایڈریان پاپ نے ”بیرونز ایشیائ“ کو بتایا کہ عالمی سطح پر کئی دیگر معیشتوں کے مقابلہ میں نمایاں طور پر بلند اقتصادی شرح نمو کے ساتھ ساتھ شاندار آبادیاتی پہلو آنے والے کئی برسوں میں نمو کی معاونت کرتا رہے گا۔ مضمون میں کہا گیا کہ پاکستان جنوبی ایشیائی اقوام میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا علمبردار ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف افراط زر کو قابو میں لے کر آئے اور بجٹ خسارہ کم کیا، تاہم زیادہ اہم بات یہ ہے کہ فوج کی طرف سے زیادہ پرزور اقدام کے پیش نظر دہشت گردی پسپائی کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ چینی سرمایہ کاری بھی آئی ہے، سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور توانائی منصوبوں پر 50 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، پاکستان کو مزید بلند شرح نمو کیلئے توانائی کی وافر فراہمی بہت اہم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply