پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ کی ملاقات، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سےسینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمعرات کو سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر …

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سےسینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمعرات کو سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل بیریم ڈائیوپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ اےئرچےف مارشل سہےل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معززمہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سینیگال کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نےسینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply