پولیومہم سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنراٹک

74
polio campaign
polio campaign

اٹک۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل کے ہمراہ یونین کونسل بریار کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اٹک کو مکمل بریفنگ دی۔ ڈی سی اٹک نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نےکہا کہ پولیومہم سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کسی بھی وجہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے متحرک رہا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔\