22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںباون ہزار500 سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور قوانین کی سنگین...

باون ہزار500 سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 210 خوراک کے کاروبار بند کر دیئے ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

- Advertisement -

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ ٹیموں نے گزشتہ ماہ نومبر میں 52 ہزار500 سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر210 خوراک کے کاروبار بند کر دیئے گئے ہیں ،جعل سا زی کرنے والے53 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔6 ہزار300 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ خوراک کے معیار میں مزید بہتری کے لیے 33 ہزار کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

راجہ جہانگیر انور کاکہنا تھا کہ اشیا کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے955 سے زائد فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں، پنجاب بھر کی عوام کو معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے 3900 سے زائد نئے کاروبار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنس جاری کئے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سرپرائز چیکنگ کےعلاوہ ہر قسم کی خوراک کو سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق بھی چیک کیا جاتا ہے،معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزا کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے اور شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں،خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں۔جعل سازی میں ملوث عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں