چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا خیبر پختونخوا بیورو کی انسپیکشن کے بعد افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے نیب بدعنوانی کے خاتمہ مین کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا،نیب افسران بلا خوف وخطر قانون اور شواہد کی بنیاد پر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں نیب کی کارکردگی کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل،عالمی اقتصادی فورم پلڈاٹ جیسے معتبر عالمی …

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے نیب بدعنوانی کے خاتمہ مین کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا،نیب افسران بلا خوف وخطر قانون اور شواہد کی بنیاد پر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں نیب کی کارکردگی کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل،عالمی اقتصادی فورم پلڈاٹ جیسے معتبر عالمی اداروں نے سراہا ہے جبکہ پاکستان سارک ممالک میں بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے ،نیب کی کوششوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام معتبر ٹھہرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب خیبر پختونخوا بیورو کی دو روزہ انسپیکشن کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھ کر اس کی روک تھام کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں ، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ،جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply