22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج...

ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

- Advertisement -

باغ- 05 دسمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمارے ساتھ بے مثال محبت کی، ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، جنرل عاصم منیر جس خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو امیر المجاھدین پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ برسیوں کے انعقاد کا مقصدِ نئی نسل کو اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کروانا اور نئی نسل میں وہ جذبہ پیدا کرتا ہے جس کے تحت نہتے عوام نے یہ خطہ آزاد کروایا، تحریک آزادی قبیلوں اور علاقے کی بنیاد پر نہیں نظریہ اور عقیدے کی بنیاد پر شروع کی گئی، مذہبی عبادات پر پابندی تھی،

- Advertisement -

ان حالات میں تحریک کا آغاز ہوا تو پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی اس کے ہراول دستے میں شامل ہو گئے، 13جولائی سے 5 جنوری 1947 کے دورانیہ کی تاریخ کی درست سمت میں تدوین کی ضرورت ہے، باغ والو آپ کو اپنے اسلاف پر فخر کرنا چاہیے کہ انہوں نے تحریک آزادی کیلئے س سے زیادہ قربانیاں دیں جن میں تمام قبائل کے لوگ شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں