22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس...

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی ،711گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ تین ماہ (ستمبر، اکتوبر، نومبر)میں711 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ (ستمبر، اکتوبر، نومبر) سات سو گیارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی اور ان چار سو نو گاڑیوں کی رجسٹریشن بحال کی گئی جن کے مالکان نے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دی تھیں ، مزید تین سو دو گاڑیوں کی رجسٹریشن کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتارنے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سےرنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کارروائی سے بچا جاسکے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں