34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ٹریفک قوانین میں ’’روڈ ریج ‘‘کے نام سے ایک اور خلاف...

سعودی ٹریفک قوانین میں ’’روڈ ریج ‘‘کے نام سے ایک اور خلاف ورزی شامل کرنے کی تجویز

- Advertisement -

ریاض ۔6دسمبر (اے پی پی):سعودی کابینہ کے کئی ارکان نے مملکت کے ٹریفک قوانین میں ’’ روڈ ریج ‘‘ کے نام سے ایک اور خلاف ورزی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے رکن ڈاکٹر ترکی العوادنے کہا کہ روڈ ریج کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دے کر اس کے ارتکاب پر جرمانہ کی سزا مقرر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خلاف ورزی کا جرمانہ ٹائر سکریچنگ جتنا ہونا چاہیے۔ سعودی عرب میں حالیہ ایام کے دوران روڈ ریج کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔

مملکت میں ٹائر سکریچنگ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہےاور اس پر جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔ ٹائر سکریچنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی محکمہ ٹریفک تحویل میں لے لیتا ہے۔ پہلی بار ٹائر سکریچنگ پرگاڑی 15دن کے لئے بند، 20 ہزار ریال جرمانہ ، دوسری بار گاڑی ایک ماہ کے لیے بند اور جرمانہ 40 ہزار کیا جاتا ہے اور کیس سپیشل کورٹ میں بھیجا جاتا ہے۔

- Advertisement -

تیسری بار ٹائر سکریچنگ پر 60 ہزار ریال جرمانہ اور گاڑی ضبط کرنے، اس پر جرمانے،رینٹ اے کار یا مسروقہ کار کی قیمت وصول کرنے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ سپیشل کورٹ کرتی ہے۔روڈ ریج سے مراد گاڑی چلانے والوں کا سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران کے جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہے جس میں دوسروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ، غصے کا اظہار اور دھمکیاں یا دیگر ڈرائیورز، پیدل چلنے والوں یا سائیکل سواروں کو ڈرانے کی کوشش میں خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرنا شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں