- Advertisement -
پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):تھانہ ایکسائز مردان نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر کے 26 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق تھانہ ایکسائز مردان نے رنگ روڈ پر بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم نظر علی کو گرفتار کر لیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران رنگ روڈ مردان پر ایک گاڑی سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم اختر علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمات درج کر لئے گئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417191
- Advertisement -