26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی سینیٹ نے یوکرین ، اسرائیل ، تائیوان اور بارڈر سکیورٹی کے...

امریکی سینیٹ نے یوکرین ، اسرائیل ، تائیوان اور بارڈر سکیورٹی کے لئے110 بلین ڈالر فراہم کرنے کی بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد کردی

- Advertisement -

واشنگٹن۔7دسمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹ نے یوکرین ، اسرائیل ، تائیوان اور میکسیکو کے ساتھ سرحد پر سکیورٹی کے لیے 110.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کی جو بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد کردی ۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو درخواست کی منظوری کے لئے 100 رکنی سینیٹ میں 60 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں 49 ارکان نے درخواست کی حمایت جبکہ 51 نے مخالفت میں ووٹ دیئے ۔

بعض ارکان نے درخواست کی مخالفت کی وجہ بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوکرین ، اسرائیل اور تائیوان کی امداد کی منظوری کے لئےسینیٹ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائی جائیں۔بائیڈن انتظامیہ کی درخواست میں یوکرین کے لئے 50 بلین اور اسرائیل کے لئے 14 بلین ڈالر کی امداد تجویز کی گئی تھی۔ درخواست کی مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر چک شومر کے نام نمایاں ہیں۔

- Advertisement -

سینیٹ اجلاس سے قبل صدر جو بائیڈن نے سینیٹ سے درخواست کی منظوری دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت کے بغیر جی ۔7، یورپی یونین اور جاپان شایدیوکرین کی حمایت جاری نہ رکھیں جس کے نتیجے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فتح حاصل ہو سکتی ہے۔فروری 2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا یوکرین کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد دےچکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں