- Advertisement -
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج (جمعرات کو ) کوہاٹ اور کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کیڈٹ کالج کوہاٹ کے 58ویں یومِ والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم کراچی جائیں گے جہاں وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 25 کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417572
- Advertisement -