35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںسموگ آلودگی کاسبب بننے والے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں...

سموگ آلودگی کاسبب بننے والے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اورسیکرٹری ماحولیات پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی زیر نگرانی سموگ،آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن کی نگرانی میں محکمہ ماحولیات، ریونیو سٹاف اور ضلعی پولیس کا پسرور روڈ پر واقع بھٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں انہوں نے خلاف ورزی کرنے والے 1بھٹہ مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فوری گرفتار کروا دیا ۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام اورسموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈکشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تمام بھٹہ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ آلودگی کو کنٹرول کرنے والے ٹریٹمنٹ سسٹم لگوائیں اور ماحول کو صاف بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانہ،قید اور فیکٹری بندش بھی شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں