شہید محمد افضل گورو کی قربانی کشمیرکی تاریخ کا ان مٹ باب ہے،یاسین ملک

شہید محمد افضل گورو کی قربانی کشمیرکی تاریخ کا ان مٹ باب ہے،یاسین ملک پھانسیوں، عمر قید ،کرفیو، گرفتاریوںاوردھمکیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید محمد افضل گورو کوان کی شہادت کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقےدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسیوںاور …

شہید محمد افضل گورو کی قربانی کشمیرکی تاریخ کا ان مٹ باب ہے،یاسین ملک
پھانسیوں، عمر قید ،کرفیو، گرفتاریوںاوردھمکیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید محمد افضل گورو کوان کی شہادت کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقےدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسیوںاور عمر قید جیسی سزاوں،کرفیو، گرفتاریوںاوربھارتی فورسز کی دھمکیوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے اورنہ ہی ان کے جذبہ حریت کوکمزور کیا جاسکتا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید محمد افضل گورو کی پھانسی کو بھارتی عدلیہ کی کشمیر دشمنی کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدلیہ نے افضل گوروکو بھارت کے نام نہاد اجتماعی ضمیر کی تسکین کیلئے پھانسی پر چڑھادیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply