22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبٹگرام ، ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر خان کے اعزاز میں الوداعی...

بٹگرام ، ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

- Advertisement -

بٹگرام ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان کی جانب سے ضلع سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر خان کے اعزاز میں الودعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او بٹگرام نے ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر خان کی عرصہ تعیناتی میں فرائض منصبی کی بہترین طور انجام دہی اور خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ دی۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی.

ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر خان نے ضلع بٹگرام تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع بٹگرام میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور تمام افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر پولیس افسران نے ڈی ایس پی نزیر خان کو تحائف پیش کئے اور ان کی اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں