29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ ، پی ٹی وی بولان پر بلوچستان کی دیگر علاقائی زبانوں کی طرح ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

کوئٹہ۔8دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بلوچستان کی ثقافت اور زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی وی بولان پر بلوچستان کی دیگر علاقائی زبانوں کی طرح ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے دورہ کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو جنرل منیجر پی ٹی وی اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے پی ٹی وی بولان کی ٹرانسمیشن، نیوز بلیٹن، کرنٹ افیئرز پروگراموں اور پی ٹی وی بولان کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

- Advertisement -

نگران وفاقی وزیر نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان میں پروگراموں کی نشریات 17 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی وی بولان کی تکنیکی اور انسانی وسائل کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں