پولیس اسٹیشن سٹی احمدپورشرقیہ میں پاکستان لا ئف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد

158
Pakistan Life Saver Programme

احمدپورشرقیہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کے احکامات ،کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کی ہدایات کے مطابق اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد رفیق کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی کمیونٹی ٹریننگ ٹیم کی طرف سے پولیس اسٹیشن سٹی میں پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ابتدائی طبی امداد، مرہم پٹی، مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی، بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی سے نمبردآزماء ہونے کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود پولیس اہلکار جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

ٹریننگ کے اختتام پر غلام عباس نیازی سٹی پولیس اسٹیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے یہ ایک اچھا اقدام ہے اکثر اوقات ہم ایسی جگہوں پر پہنچتے ہیں جہاں پر زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو وہاں پر بروقت پہنچ کر ہم زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں اس ٹریننگ سے ہمیں اور ہمارے سٹاف کو بہت آگاہی ملی ہے بلکہ یہ ٹریننگ جو ہے تمام اسٹیشنز پر کروائی جائے تاکہ ایک محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔