29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی وی بولان 17 دسمبر سے ہزارگی زبان میں اپنی نشریات...

پی ٹی وی بولان 17 دسمبر سے ہزارگی زبان میں اپنی نشریات کا آغاز کرے گا، مرتضیٰ سولنگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن بولان 17 دسمبر سے ہزارگی زبان میں اپنی نشریات کا آغاز کرے گا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی بولان بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں اپنی عمومی نشریات کے علاوہ 17 دسمبر بروز اتوار سے ہزارگی زبان میں بھی اپنی نشریات شروع کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418305

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں