بہاولنگر ۔ 10دسمبر (اے پی پی):بہاولنگر پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمضر صحت ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ۔چشتیاں روڈ، ہارون روڈ ، منچن آباد روڈ پر دودہ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی 92 گاڑیوں میں لوڈ 110792 لٹر دودہ کی جدید لیکٹو سین مشین کی مدد سے چیکنگ کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 1100 لٹر دودہ کو مضرصحت ملاوٹی ثابت ہونے پر تلف کردیا گیا
ڈی جی فوڈ پنجاب اتھارٹی محمد عاصم نے بتایا کہ دودہ کو میں فیٹ ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل روکنے کےلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر روزانہ ناکہ بندی کی جارہی ہے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔