پنجاب کے اکثرعلاقوں میں موسم سردوخشک ، لاہور میں سموگ ودھند کا راج برقرار

182
Smog and fog in Lahore

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ہلکی دھندوسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصد رہا، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 177 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوںزکی فارمزمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 194،یو ایم ٹی 187،پولو گرائونڈ 186،مراتب علی روڈ 180،فدا حسین روڈ273اور فاسٹ یونیورسٹی 187ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔