صوابی۔10 فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ جوصلہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے مینڈیٹ کادیاہے عوام اسکاحساب آئندہ انتخابات میںپوراکردیںگے، عوام عمران خان کی الزام تراشی،دشنام طرازی اورمنفی سیاست کے نہیںبلکہ نوازشریف کی تعمیری اورترقی وخوشحالی کی سیاست کے دلدادہ ہیں، ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صوابی میںایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات ڈاکٹر احسان اقبال،وفاقی …
عوام عمران خان کے منفی سیاست کے نہیں بلکہ نوازشریف کی تعمیری سیاست کے دلدادہ ہیں،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کا جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
صوابی۔10 فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ جوصلہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے مینڈیٹ کادیاہے عوام اسکاحساب آئندہ انتخابات میںپوراکردیںگے، عوام عمران خان کی الزام تراشی،دشنام طرازی اورمنفی سیاست کے نہیںبلکہ نوازشریف کی تعمیری اورترقی وخوشحالی کی سیاست کے دلدادہ ہیں، ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صوابی میںایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات ڈاکٹر احسان اقبال،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق اورپارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات ڈاکٹرعباداللہ سمیت دیگرقائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے 120ملین روپے کی لاگت سے صوابی کے 19دیہاتوںکیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر جہاد بہادر باچا،محمداکرام باچا اورشیرازباچانے اپنے ہزاروںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی۔امیرمقام نے مسلم لیگ ن میں نئے شامل ہونےوالے افراد کوپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اورکہاکہ انہیں اپنے اس فیصلے پر پچھتانہ نہیں پڑیگا اورمسلم لیگ ن انکی توقعات پرپورا اتریگی۔








