ملک میں تبدیلی کنٹینر پر چڑھنے سے نہیں بلکہ محنت اور عملی کام سے آتی ہے، احسن اقبال کا جلسہ عام سے خطاب

صوابی۔10 فروری(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی کنٹینر پر چڑھنے سے نہیں بلکہ محنت اور عملی کام سے آتی ہے ۔ آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بدل رہا ہے پنجاب میں میٹرو سروس کو جنگلہ بس قرار دینے والے آج پشاور میں میٹرو بس بنانا چاہتا …

صوابی۔10 فروری(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی کنٹینر پر چڑھنے سے نہیں بلکہ محنت اور عملی کام سے آتی ہے ۔ آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بدل رہا ہے پنجاب میں میٹرو سروس کو جنگلہ بس قرار دینے والے آج پشاور میں میٹرو بس بنانا چاہتا ہےں، گلگت سے چترال اور چکدرہ ایک نیا روٹ کاریڈور منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام کرنل شیر کلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جس میں سیاسی شخصیات سابق ایم پی اے حاجی جان بہادر خان، شیراز اکرم باچا اور دیگر نے اپنے گروپ سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کاا علان کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں پوری دنیا یہ کہہ رہی تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو گا لیکن آج میاں نواز شریف کی مد برانہ سوچ اور صلاحیتوں سے پاکستان کی زر مبادلہ کے ذخائر چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہےں، توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے ہماری حکومت کے عملی اقدامات سے دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی آچکی ہے عوام وہ دن نہیں بھولے جب ملک بھر میں صبح شام دہشت گردی کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم لوگ شہید وزخمی ہو رہے تھے ۔

Leave a Reply