32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزابتداء میں پری زاد کا کردار ادا کرنے میں جھجک کا شکار...

ابتداء میں پری زاد کا کردار ادا کرنے میں جھجک کا شکار تھا، اداکار احمد علی اکبر

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نامور اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ وہ شروع میں پری زاد کا کردار ادا کرنے میں جھجک کا شکار تھے ،انہوں نے خود اس کردار کے لیے دو تین اور اداکاروں کے نام دیئے تھے لیکن ان کی سنی نہ گئی ۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں علی اکبر نے کہا کہ ابتدائی طور پر، وہ اس گہری رنگت کے حامل آدمی کے کردار کی پیشکش سے خوش نہیں تھے۔

شروع میں، میں نے پریزاد کی دو اقساط کا سکرپٹ پڑھا اور سوچا یہ 2020 میں مجھے کیا کرنے کا کہہ رہے ہیں،میں نے محسوس کیا کہ ڈرامہ سازوں کو کسی ایسے شخص کے پاس جانا چاہئے جو کردار جیسا نظر آئے۔ علی اکبر کے مطابق میرے ایک قریبی دوست نے میری پریشانی بھانپ کر مجھے مکمل سکرپٹ پڑھنے کا مشورہ دیا، پندرہویں قسط کے بعد میں نے اس کے لیے آنسو بہائے۔ اس سے پہلے، میں کردار کو نہیں سمجھ سکتا تھا۔

- Advertisement -

اس لمحے کے بعد، میں پریزاد کے کردار سے جڑ گیا۔ میں نے اس کے ساتھ مماثلت پائی، لیکن میں ظاہری شکل سے راضی نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں نے انہیں تین اداکاروں کا مشورہ دیا، دو تھیٹر سے تھے، لیکن میری تجاویز پر غور نہیں کیا گیا ،میں نے انہیں مختلف شکلیں تجویز کیں لیکن پھر میں نے محسوس کیا کہ پریزاد کے مسائل زیادہ اندرونی ہیں۔ ہاں، معاشرے نے اس کی شکل وصورت کی وجہ سے اس کے ساتھ بدسلوکی کی، لیکن اس کے بنیادی مسائل کو اندرونی بنا دیا گیا جو اس کی شخصیت کا حصہ بن کر رہ گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں