21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںپاک امریکن تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی،امریکی...

پاک امریکن تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی،امریکی قونصل جنرل

- Advertisement -

پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق اور پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل شانتے مور کے مابین پاک ٗ امریکن باہمی تجارتی تعلقات کو مزیدبہتربنانے سمیت نوجوان کاروباری طبقہ کی ترقی اوران کی صلاحیتوں کوبڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اتفاق ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت کو مزید بہتر و مستحکم بنانے کیلئے امریکن کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو جوائنٹ وینچر کے ذریعہ خیبر پختونخوا کے پوٹینشل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور پشاور میں تعینات تیونس کے اعزازی قونصل جنرل عماد رشید کی رہائش گاہ پرامریکی قونصل جنرل اوراہم شخصیات کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی ٗ پشاور میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل نوابزادہ فضل کریم سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پرپشاور میں تعینات امریکن قونصل جنرل شانتے مور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تجارت کی بہتری اور کاروباری حضرات کے باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکن تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکن باہمی تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہیں۔

سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق اور امریکی قونصل جنرل شانتے مور کے درمیان ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں وسیع تر تجارت ٗ کامرس اینڈ انڈسٹری کی تعمیر و ترقی ٗخیبر پختونخوا میں بننے والی اشیاء کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات پر غور کیاگیا اور نوجوان انٹرپینیورزکے کاروبار کے فروغ اوران کو کم مارک اپ پر قرضہ جات کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر یہ طے پایا کہ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق اور امریکی قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کے مابین اس موضوع پر مزید میٹنگز کی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں