26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںبہاولنگر ضلع میں گندم کی کاشت کے حوالے سے پورے پنجاب وپاکستان...

بہاولنگر ضلع میں گندم کی کاشت کے حوالے سے پورے پنجاب وپاکستان میں عرصہ دراز سے پہلے نمبر پر آتا ہے ، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

بہاولنگر۔12 دسمبر (اے پی پی):بہاولنگر ضلع میں گندم کی کاشت کے حوالے سے پورے پنجاب وپاکستان میں عرصہ دراز سے پہلے نمبر پر آتا ہے اورامسال 10 لاکھ 50 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔یوریا کھاد کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومت پنجاب کی خصوصی تعاون سےبیس ہزار تین سو (20300) یوریا بیگ اینگرو فرٹیلائزر گھوٹکی صوبہ سند ھ سے بذریعہ ٹرین بمقام عارف والا منگوا لی گئی ہے اور تحصیلوں میں بھیج دی گئی ہےیہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران بتائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ہے کہ کسان بھائی حکومت پنجاب کے تعین کردہ نرخوں پر کھاد بوقت لے کر اپنی فصلات کی ضرورت پوری کر سکیں اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے مقام کو برقرار رکھ سکیں۔مزید یہ کہ یکم دسمبر سے ضلعی انتظامیہ نے کھاد ذخیرہ اندوز و وزائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف آج تک 7 لاکھ جرمانہ، 14 ایف آئی آر، 13 افراد کو گرفتار اور 6 گوداموں کو سیل کیا گیاہے۔ حکومت پنجاب ضلع انتظامیہ بہاولنگر ہر وقت اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں