- Advertisement -
جہلم ۔12 دسمبر (اے پی پی):جہلم انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم نے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طورپر 01 کلو 60 گرام چرس برآمد کر لی ۔ملزمان کی شناخت غلام عباس اور نعیم رضا کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم نعیم رضا سے 540 گرام چرس برآمد،جبکہ ملزم غلام عباس سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اسی طرح منگلا کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، پولیس لائٹس لگا کر خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والے اور تیزی رفتاری سے گاڑی چلانے والے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419184
- Advertisement -