رحیم یارخان ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے رواں سال میں 48 جرائم پیشہ گینگز، 4801 مجرمان اشتہاریوں سمیت 9225 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 54کروڑ 69 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔پولیس مقابلوں میں 30 دہشت کی علامت ڈاکو ہلاک 36 زخمی ہوئے، عوام کی جان مال کا تحفظ کرتے ہوئے 49 پولیس مقابلوں میں 3 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا قانوں کی بالادستی اور ریاست کی رٹ کوقائم کرتے ہوئے 20 جوان زخمی ہونے پر غازی قرار پائے ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد، انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) نے 239 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچایا کچہ گرینڈ آپریشن میں 36 ہزار ایکٹر اراضی واہگزار کروائی گئی پولیس مقابلوں میں 16 مغوی بازیاب کروائے اندھے قتل کی 10 وارداتیں ٹریس کی گئیں۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں رواں سال پولیس نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں جس میں پولیس نے ضلع بھر میں سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز نے 48 خطرناک جرائم پیشہ گنگز کے سرغنوں سمیت 139 کارندوں کو گرفتارکیا جن سے دوران تفتیش 3 کروڑ 96 لاکھ روپے کا عوام سے لوٹا ہوا اور چوری شدہ مال مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔اسی طرح ضلع بھر سے 4801 مجرمان اشتہاریوں سمیت 9225 ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے 54کروڑ 69 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثری شہریوں مدعی مقدمات کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس نے ضلع بھر میں 49 بار خطرناک دہشت کی علامت مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا جس میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 30 ڈاکو ہلاک اور 36 زخمی ہوئے، اس دوران 3 پولیس اہلکاروں نے جرات اور بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ مقابلوں کے دوران 20 پولیس جوان زخمی ہونے پر غازی قرار پائے، پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں 34 کلاشن کوفس 740 پسٹلز، 53 بندوقیں اور 11032 روند و کاتوس اور منشیات میں 74 چالو بھٹی شراب، 4 لاکھ، 77 ہزار لیٹر شراب اور 1108 کلو بھنگ برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس نے ضلع بھر میں اندھے قتل کی ہونے والی 11 وارداتوں میں سے 10 وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جاکر کیفر کردار تک پہنچایا گیا، ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنڑول کی جدید ٹیکنالوجی کی ایپس کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کے چوری و گمشدہ 2162 موبائل فونز مالیت 7 کروڑ برآمد کرتے ہوئے اصل مالکان کو واپس دئیے گئے اور 1619 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) کی مدد کچہ اندرون سندھ کے ڈاکوؤں کی بیسویں وارداتوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر سے ٹریپ ہو کر آنے والے339 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچایا گیا،
رحیم یارخان پولیس نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت شروع ہونے والے کچہ گرینڈ آپریشن میں ڈاکوں کی درجنوں کمین گاہوں اور ٹھکانوں کو مسمار کرتے ہوئے مار بھگایا اور 36 ہزار ایکٹر اراضی واہگزار کروائی، پولیس مقابلوں کے دوروان 16 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروایا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419237