34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںمشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر صدارت اہم اجلاس، انڈر16 ٹیلنٹ...

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر صدارت اہم اجلاس، انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور سپورٹس کے میگا ایونٹ بارے تفصیلی بریفنگ

- Advertisement -

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی زیر صدارت سپورٹس کا اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلا س کو انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور سپورٹس کے میگا ایونٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 4800سپورٹس کلبوں کی طرف سے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ان درخواستوں کی باقاعدہ سکروٹنی کی جارہی ہے جس کے بعد کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔اس حوالے سے تحصیل سپورٹس افسران نے بہت محنت کی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والے تحصیل سپورٹس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے ۔مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا کہ جلدہی سپورٹس کے میگا ایونٹس بھی کروائے جائیں گے جس کی تیاری شروع ہوگئی ہے، کھیلوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے میگا ایونٹس ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہمارا مشن ہے ۔تحصیل سپورٹس افسران نے کلبز رجسٹریشن میں بہت محنت کی ہے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک تھے، انہوں نے اپنے ڈویژن کی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطا الرحمن خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں