34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے ایرانی سفیر رضا امیری...

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزارت مذہبی امور میں منگل کو ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے پاک ایران تعلقات، مذہبی و ثقافتی شعبوں میں تعاون سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک میں قرآن کریم کے مختلف موضوعات پر پروگرامز کے انعقاد اور نئی نسل کو قرآنی علوم کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ دہائیوں پرانا ثقافتی رشتہ ہے جس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مذہبی سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی اور ثقافتی ، سیاحتی اور مذہبی زیارات کے نظام کو بہتر اور مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

انیق احمد نے مزید کہا کہ ایران نے اسلامی ممالک کے مابین ہمیشہ اخوت، دوستی اور اعتدال کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عوام اور حکومتیں آزمائش کی گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں