34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںحکومت پورٹرز کی فلاح و بہبود اور ان کو جدید سہولیات کی...

حکومت پورٹرز کی فلاح و بہبود اور ان کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر مملکت وصی شاہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)اور یونیورسٹی آف بلتستان کے درمیان سکردو میں سنٹر آف ایکسی لینس فار ماؤنٹین ٹورازم کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے سیاحت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اُمور نوجوانان وصی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا کہ حکومت پورٹرز کی فلاح و بہبود اور ان کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، پورٹرز کی فلاح کے لئےشروع کئے گئے پراجیکٹ سے ہمارے کوہ پیماؤں پر دنیا کا اعتماد بڑھے گا، انسانی جان کو سب سے پہلے مدنظر رکھنا مقدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام ایک خواب تھا جو بہت جلد پورا ہوگا ،اس پراجیکٹ کا کریڈٹ وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی اور ایم ڈی پی ڈی سی آفتاب الرحمان رانا کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس فار ماؤنٹین ٹورازم کے قیام کی باقاعدہ بنیاد رکھ دی گئی ہے ، جلد اس سینٹر میں پورٹرز کی سرٹیفیکیشن پر بھی کام شُروع ہوگا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سکینگ کے لئے بھی ایسا سینٹر بنائیں،اس اقدام کا مقصد سیاحتی صنعت کے افراد بشمول ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز، ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز اور دیگر ٹورازم سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کو ضروری مہارتوں، علم اور پیشہ ورانہ آگاہی سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ٹورسٹ کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

- Advertisement -

تقریب سے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی ،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی اور چئیرمین اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ رانیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ سمیت تمام شُرکاء نے مارگلا ہلز میں ایکو ہائیک میں بھی حصہ لیا اور وزیر مملکت نےتقریب میں حصہ لینے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔واضح رہے کہ تقریب میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے دس کوہ پیماؤں نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں