غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے،سعودی وزیر خارجہ

جنیوا۔13دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے مکینوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ …

جنیوا۔13دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے مکینوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے تلخ حقائق بین الاقوامی سلامتی اور اقوام متحدہ کے اداروں کی ساکھ کو متاثر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حالات بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہیں۔ سعودی عرب اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔