چینی شہر چونگ چنگ سے لندن کے درمیان براہ راست فضائی کارگو سروس شروع

بیجنگ ۔13دسمبر (اے پی پی):جنوب مغربی چین کے شہر چونگ چنگ سے برطانوی دارلحکومت لندن کے درمیان براہ راست فضائی کارگو سروس شروع کر دی گئی ۔ شنہوا کے مطابق نئی فضائی مال بردار پروازیں بدھ سے شروع کر دی گئی ہیں ۔سی جے آئی اے نے بتایا کہ چونگ چنگ جیانبی انٹر نیشنل ائر پورٹ (سی جے آئی اے ) اور لندن کے اسٹینسٹڈ ہوائی اڈے کے درمیان براہ …

بیجنگ ۔13دسمبر (اے پی پی):جنوب مغربی چین کے شہر چونگ چنگ سے برطانوی دارلحکومت لندن کے درمیان براہ راست فضائی کارگو سروس شروع کر دی گئی ۔

شنہوا کے مطابق نئی فضائی مال بردار پروازیں بدھ سے شروع کر دی گئی ہیں ۔سی جے آئی اے نے بتایا کہ چونگ چنگ جیانبی انٹر نیشنل ائر پورٹ (سی جے آئی اے ) اور لندن کے اسٹینسٹڈ ہوائی اڈے کے درمیان براہ راست فضائی مال برداری سروس بدھ سے شروع کر دی گئی ہے ۔

چونگ چنگ اور برطانیہ کو جوڑنے والا یہ پہلا براہ راست ہوائی کارگو روٹ ہے۔اس کارگو کو ٹائٹن ائر ویز چلا رہا ہے جس کا صدر دفتر لندن کے سٹینسٹڈ ہوائی اڈے پر ہے، یہ A330-300 کارگو پروازیں ہفتے میں تین روز بدھ،جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی ۔ایک ہوائی جہاز کی کارگو گنجائش 62 ٹن ہے۔