- Advertisement -
مظفرآباد۔13دسمبر (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسودہ قانون ’’آزادجموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ2023‘‘کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون دی آزدجموں کشمیر لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ2023 ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
- Advertisement -
وزیرقانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحیدنے مسودات قانون پیش کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی قانون جو مفادعامہ کے خلاف ہوگا وہ نہ پیش کریں گے اور نہ ہی منظورہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419595
- Advertisement -