محکمہ کسٹم کی کاروائی ،ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈرائی فروٹ تحویل میں لے لیا

112
محکمہ کسٹم کی کاروائی ،ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈرائی فروٹ تحویل میں لے لیا
محکمہ کسٹم کی کاروائی ،ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈرائی فروٹ تحویل میں لے لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 13 دسمبر (اے پی پی):موٹر وے پنسرہ انٹرچینج پر محکمہ کسٹم کی کاروائی ،ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈرائی فروٹ تحویل میں لے لیا۔ڈرائی فروٹ ایک ٹرک میں لیجایا جارہا تھا جس میں 21 ٹن امریکن بادام، 5 ٹن ایرانی پستہ شامل ہے۔محکمہ کسٹم حکام کے مطابق امریکن بادام اور ایرانی پستہ پر 7 کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئ ،ڈرائی فروٹ کوئٹہ کے راستے سمگل کر کے فیصل آباد کی مارکیٹ میں لایا جا رہا تھا۔