32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزجون ایلیا کا یوم پیدائش منایا گیا

جون ایلیا کا یوم پیدائش منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر اور سکالر جون ایلیا کا جمعرات کو یوم پیدائش منایا گیا۔ جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ، اتر پردیش کے ایک نامور گھرانے میں پیدا ہوئے،ان کا اصل نام سید صبعت اصغر نقوی تھا ، وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا فن و ادب سے گہرا تعلق رکھتے تھے ،وہ علم نجوم کے ماہر اور شاعر بھی تھے۔اس ادبی ماحول نے انھیں انہی خطوط پر ڈھالا اور انھوں نے اپنا پہلا اردو شعر’’چاہ میں اس کی طمانچے کھائے ہیں،دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی‘‘ اس وقت لکھا جب وہ صرف 8 سال کے تھے۔

- Advertisement -

ایلیا معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے ۔انھیں عربی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔وہ 1957 میں پاکستان ہجرت کر گئے اور کراچی میں رہنے لگے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ "شاید” 1991 میں شائع ہوا، جب وہ 60 سال کے تھے۔بعد ازاں ان کے ساتھی خالد انصاری نے ان کے مسلسل تین مجموعے، 2004 میں گماں، 2006 میں لیکن اور 2008 میں گویا کو مرتب کیا اور شائع کیا۔وہ طویل علالت کے بعد 8 نومبر 2002 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419910

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں