23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نےکریک ڈا ؤن کے دوران 5ملزمان کوگرفتارکر لیا

پولیس نےکریک ڈا ؤن کے دوران 5ملزمان کوگرفتارکر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 14 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کرتے ہوئے 5ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے ساڑھے04کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم یاسر سے 01کلو900گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم سعید سے 01کلو360گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم عبدالصبور سے 550گرام چرس،

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم مظفر سے 510گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم سیموئل سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں