چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈسٹرائیک آپر یشن، 24مشتبہ افرادگرفتار

122
arrested
arrested

پشاور۔ 15 دسمبر (اے پی پی):چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری مجرمان سمیت 24مشتبہ افراد کو گرفتار کرکےان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس نے تھانہ پڑانگ ،تھانہ مندنی،تھانہ سروکلے اور تھانہ نستہ کے مختلف حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری مجرمان سمیت24مشتبہ افراد گرفتارکرکے ان کےان کے قبضےسے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

پولیس نےگرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔