اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے صنعت کاروں کے درمیان معاہدہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو چین میں "چائنا پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل ایگزیکٹو سمٹ " کے موقع پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن …
چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے ،نگران وزیر تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے صنعت کاروں کے درمیان معاہدہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو چین میں "چائنا پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل ایگزیکٹو سمٹ ” کے موقع پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ اف ٹیکسٹائل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کا کہا کہ اس معاہدے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے باہمی تعقات مزیدمضبوط ہونگے۔








